قدم بہ قدم عمرہ
  1. صفحۂ اول
  2. دعائیں
  3. نماز کی دعائیں
  4. سورۃ الھمزہ

نماز کی دعائیں

سورۃ الھمزہ

سورۃ الھمزہ، نماز کی دعائیں کے حصے میں شامل ہے۔ ذیل میں اس کا عربی متن، معنی اور حوالہ دیا گیا ہے۔

عربی متن

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّح۪يمِ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍۙ ۝١ اَلَّذٖى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۙ ۝٢ يَحْسَبُ اَنَّ مَالَـهُٓ اَخْلَدَهُۚ ۝٣ كَلَّا لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِؗ ۝٤ وَمَٓا اَدْرٰيكَ مَا الْحُطَمَةُؕ ۝٥ نَارُ اللّٰهِ الْمُوقَدَةُۙ ۝٦ اَلَّتٖي تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـِٔدَةِؕ ۝٧ اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌۙ ۝٨ فٖي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ۝٩

معنی

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (1) ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (2) جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (3) (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (4) ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (5) اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ (6) وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (7) جو دلوں پر جا لپٹے گی (8) (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے (9) (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

حوالہ

قرآنِ کریم104:1-9

حوالہ جات اور طریقہ →

اسی حصے کی مزید دعائیں

آخری تجدید: · Adım Adım Umre